aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".over"
جو کوئی آوے ہے نزدیک ہی بیٹھے ہے ترےہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں
عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوسجس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخرنہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
دے مجھ کو شکایت کی اجازت کہ ستم گرکچھ تجھ کو مزہ بھی مرے آزار میں آوے
ابھی کہیں تو کسی کو نہ اعتبار آوےکہ ہم کو راہ میں اک آشنا نے لوٹ لیا
اس نزاکت کا برا ہو، وہ بھلے ہیں تو کیاہاتھ آویں تو انہیں ہاتھ لگائے نہ بنے
میری یہ آرزو ہے وقت مرگاس کی آواز کان میں آوے
سایہ کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبرتو اس قد دل کش سے جو گلزار میں آوے
یہ فن عشق ہے آوے اسے طینت میں جس کی ہوتو زاہد پیر نابالغ ہے بے تہہ تجھ کو کیا آوے
شو کیس میں رکھا ہوا عورت کا جو بت ہےگونگا ہی سہی پھر بھی دل آویز بہت ہے
گنجینۂ معنی کا طلسم اس کو سمجھیےجو لفظ کہ غالبؔ مرے اشعار میں آوے
اے خزاں بھاگ جا چمن سے شتابورنہ فوج بہار آوے ہے
کانٹوں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یا رباک آبلہ پا وادی پر خار میں آوے
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا
آپ کے قرب سے پہلے مجھے معلوم نہ تھازندگی اتنی دل آویز بھی ہو سکتی ہے
جاوے بھی پھر آوے بھی کئی شکل سے ہر بارچکر میں کہاں، پر یہ مزا تان میں دیکھا
اس قدر بسکہ روز ملنے سےخاطروں میں غبار آوے ہے
کی اس نے گرم سینۂ اہل ہوس میں جاآوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے
بن دیکھے اس کے جاوے رنج و عذاب کیوں کروہ خواب میں تو آوے پر آوے خواب کیوں کر
کہو تو کس طرح آوے وہاں نیندجہاں خورشید رو ہو آ کے ہم خواب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books