aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".phkt"
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنایہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
کلیجہ رہ گیا اس وقت پھٹ کرکہا جب الوداع اس نے پلٹ کر
درد ہو دکھ ہو تو دوا کیجےپھٹ پڑے آسماں تو کیا کیجے
جیسے پو پھٹ رہی ہو جنگل میںیوں کوئی مسکرائے جاتا ہے
بہا ہے پھوٹ کے آنکھوں سے آبلہ دل کاتری کی راہ سے جاتا ہے قافلہ دل کا
خامشی ہی میں سہی پر کبھی اظہار تو کراس قدر ضبط سے سینہ ترا پھٹ جائے گا
ادائیں تا ابد بکھری پڑی ہیںازل میں پھٹ پڑا جوبن کسی کا
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کیحباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
مجھ کو دیکھا پھوٹ کے رویااب سمجھا سمجھانے والا
میں چپ رہا تو آنکھ سے آنسو ابل پڑےجب بولنے لگا مری آواز پھٹ گئی
یہ نازک لب ہیں یا آپس میں دو لپٹی ہوئی کلیاںذرا ان کو الگ کر دو ترنم پھوٹ جائیں گے
روشنی پھوٹ نکلی مصرعوں سےچاند کو جب غزل میں سوچا ہے
میں شیشہ کیوں نہ بنا آدمی ہوا کیونکرمجھے تو عمر لگی ٹوٹ پھوٹ جانے تک
مرے سوال وہی ٹوٹ پھوٹ کی زد میںجواب ان کے وہی ہیں بنے بنائے ہوئے
اگر کٹ پھٹ گیا تھا میرا دامنتمہیں سینہ پرونا چاہئے تھا
اک آبلہ تھا سو بھی گیا خار غم سے پھٹتیری گرہ میں کیا دل اندوہ گیں رہا
میں پھوٹ پھوٹ کے روئی مگر مرے اندربکھیرتا رہا بے ربط قہقہے کوئی
گلشن میں ہوا سے جو کھلا یار کا سینہحسرت سے گیا پھٹ گل و گلزار کا سینہ
پھوٹ نکلا زہر سارے جسم میںجب کبھی آنسو ہمارے تھم گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books