aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".phn"
زندگی ایک فن ہے لمحوں کواپنے انداز سے گنوانے کا
دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیرآتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیر
ہاتھ میرے بھول بیٹھے دستکیں دینے کا فنبند مجھ پر جب سے اس کے گھر کا دروازہ ہوا
لگاوٹ کی ادا سے ان کا کہنا پان حاضر ہےقیامت ہے ستم ہے دل فدا ہے جان حاضر ہے
ہم سے پوچھو کہ غزل کیا ہے غزل کا فن کیاچند لفظوں میں کوئی آگ چھپا دی جائے
خاموشی میں چاہے جتنا بیگانہ پن ہولیکن اک آہٹ جانی پہچانی ہوتی ہے
محبت کے گھروں کے کچے پن کو یہ کہاں سمجھیںان آنکھوں کو تو بس آتا ہے برساتیں بڑی کرنا
زمانے بھر سے الجھتے ہیں جس کی جانب سےاکیلے پن میں اسے ہم بھی کیا نہیں کہتے
عجب طرح کا ادھوراپن ہے مرے بیاں میںسو میرا قصہ کہیں سنانے میں رہ گیا ہے
ہم روایات کو پگھلا کے نشورؔاک نئے فن کے قریب آ پہنچے
اچھی خاصی رسوائی کا سبب ہوتی ہےدوسری عورت پہلی جیسی کب ہوتی ہے
سب سے پہلے دل کے خالی پن کو بھرناپیسہ ساری عمر کمایا جا سکتا ہے
غم دوراں نے بھی سیکھے غم جاناں کے چلنوہی سوچی ہوئی چالیں وہی بے ساختہ پن
بناوٹ وضع داری میں ہو یا بے ساختہ پن میںہمیں انداز وہ بھاتا ہے جس میں کچھ ادا نکلے
مل رہی ہے مجھے ناکردہ گناہوں کی سزامیرے مالک مرے سجدے مجھے واپس کر دے
گھٹن تڑپن اداسی اشک رسوائی اکیلا پنبغیر ان کے ادھوری عشق کی ہر اک کہانی ہے
ہزاروں سال کی تھی آگ مجھ میںرگڑنے تک میں اک پتھر رہا تھا
میں اس لئے بھی ترے فن کی قدر کرتا ہوںتو جھوٹ بول کے آنسو نکال لیتا ہے
شہر کی بھیڑ میں شامل ہے اکیلا پن بھیآج ہر ذہن ہے تنہائی کا مارا دیکھو
نہ اجنبی ہے کوئی اور نہ آشنا کوئیاکیلے پن کی بھی ہوتی ہے انتہا کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books