aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".qtni"
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوںان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیںکتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے
بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شاممجھے پتا چلا وہ کتنی خوب صورت ہے
ایک عورت سے وفا کرنے کا یہ تحفہ ملاجانے کتنی عورتوں کی بد دعائیں ساتھ ہیں
تبسم کی سزا کتنی کڑی ہےگلوں کو کھل کے مرجھانا پڑا ہے
دونوں ہاتھوں سے لوٹتی ہے ہمیںکتنی ظالم ہے تیری انگڑائی
ہم نے ہنس ہنس کے تری بزم میں اے پیکر نازکتنی آہوں کو چھپایا ہے تجھے کیا معلوم
دیکھ رفتار انقلاب فراقؔکتنی آہستہ اور کتنی تیز
میں زندگی کے سبھی غم بھلائے بیٹھا ہوںتمہارے عشق سے کتنی مجھے سہولت ہے
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہییاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں
اک برس بھی ابھی نہیں گزراکتنی جلدی بدل گئے چہرے
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنیبہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا
تم نے ہنستے مجھے دیکھا ہے تمہیں کیا معلومکرنی پڑتی ہے ادا کتنی ہنسی کی قیمت
سالگرہ پر کتنی نیک تمنائیں موصول ہوئیںلیکن ان میں ایک مبارک باد ابھی تک باقی ہے
خموشی میری معنی خیز تھی اے آرزو کتنیکہ جس نے جیسا چاہا ویسا افسانہ بنا ڈالا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books