aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".rmo"
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دےتنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہےماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
میں تکیے پر ستارے بو رہا ہوںجنم دن ہے اکیلا رو رہا ہوں
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئےرو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
یہ ایک پیڑ ہے آ اس سے مل کے رو لیں ہمیہاں سے تیرے مرے راستے بدلتے ہیں
دھوپ نکلی ہے بارشوں کے بعدوہ ابھی رو کے مسکرائے ہیں
عجب محفل ہے سب اک دوسرے پر ہنس رہے ہیںعجب تنہائی ہے خلوت کی خلوت رو رہی ہے
یار سب جمع ہوئے رات کی خاموشی میںکوئی رو کر تو کوئی بال بنا کر آیا
رونے والوں سے کہو ان کا بھی رونا رو لیںجن کو مجبورئ حالات نے رونے نہ دیا
اے شمع تیری عمر طبیعی ہے ایک راتہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے
جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبسان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے
مر مر کے اگر شام تو رو رو کے سحر کییوں زندگی ہم نے تری دوری میں بسر کی
حال مجھ غم زدہ کا جس جس نےجب سنا ہوگا رو دیا ہوگا
وہ بھی شاید رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کرمیں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں
سننے والے رو دئیے سن کر مریض غم کا حالدیکھنے والے ترس کھا کر دعا دینے لگے
وہ خوش ہوا کہ اس کو خسارا نہیں ہوامیں رو رہا تھا میرا سہارا چلا گیا
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
کھل کے رو لوں تو ذرا جی سنبھلےمسکرانا ہی مسرت تو نہیں
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
رو پڑی رات سمٹ کر مرے دستانے میںچاند کو دور کہیں کھو دیا ویرانے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books