aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".ruek"
ہم نے اکثر تمہاری راہوں میںرک کر اپنا ہی انتظار کیا
لپٹ بھی جا نہ رک اکبرؔ غضب کی بیوٹی ہےنہیں نہیں پہ نہ جا یہ حیا کی ڈیوٹی ہے
کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستوتنہا ہوں آج میں ذرا گھر تک تو ساتھ دو
تم ابھی شہر میں کیا نئے آئے ہورک گئے راہ میں حادثہ دیکھ کر
رکے رکے سے قدم رک کے بار بار چلےقرار دے کے ترے در سے بے قرار چلے
اسی خیال سے پلکوں پہ رک گئے آنسوتری نگاہ کو شاید ثبوت غم نہ ملے
جسے منزل سمجھ کر رک گئے ہموہیں سے اپنا آغاز سفر تھا
وہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہےیہ دیکھنے کو کئی بار رک گیا ہوں میں
وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔیہ کبھی وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے
گزریں جو میرے گھر سے تو رک جائیں ستارےاس طرح مری رات کو چمکاؤ کسی دن
اگر فردوس بر روئے زمیں استہمیں است و ہمیں است و ہمیں است
گردش ایام سے چلتی ہے نبض کائناتوقت کا پہیہ رکا تو زندگی رک جائے گی
فریب جلوہ کہاں تک بروئے کار رہےنقاب اٹھاؤ کہ کچھ دن ذرا بہار رہے
سفر میں اچانک سبھی رک گئےعجب موڑ اپنی کہانی میں تھا
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
کچھ تو ہے بات جو آتی ہے قضا رک رک کےزندگی قرض ہے قسطوں میں ادا ہوتی ہے
اس طرح نگاہیں مت پھیرو، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائےسینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا، دل ہی تو ہے
مرے لیے نہ رک سکے تو کیا ہواجہاں کہیں ٹھہر گئے ہو خوش رہو
کتنی فریادیں لبوں پر رک گئیںکتنے اشک آہوں میں ڈھل کر رہ گئے
جوانی کی ہے آمد شرم سے جھک سکتی ہیں آنکھیںمگر سینے کا فتنہ رک نہیں سکتا ابھرنے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books