aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".ubbr"
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئےاس کے بعد آئے جو عذاب آئے
چاند نے تان لی ہے چادر ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی
غالبؔ چھٹی شراب پر اب بھی کبھی کبھیپیتا ہوں روز ابر و شب ماہ تاب میں
بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتاہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسےتمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے
بزدلی ہوگی چراغوں کو دکھانا آنکھیںابر چھٹ جائے تو سورج سے ملانا آنکھیں
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
برق کو ابر کے دامن میں چھپا دیکھا ہےہم نے اس شوخ کو مجبور حیا دیکھا ہے
ابر میں چاند گر نہ دیکھا ہورخ پہ زلفوں کو ڈال کر دیکھو
ابر برسے تو عنایت اس کیشاخ تو صرف دعا کرتی ہے
گو برستی نہیں سدا آنکھیںابر تو بارہ ماس ہوتا ہے
اگر ہوں کچے گھروندوں میں آدمی آبادتو ایک ابر بھی سیلاب کے برابر ہے
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
بجلی چمکی تو ابر رویایاد آ گئی کیا ہنسی کسی کی
وہ اب کیا خاک آئے ہائے قسمت میں ترسنا تھاتجھے اے ابر رحمت آج ہی اتنا برسنا تھا
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
برسات کا مزا ترے گیسو دکھا گئےعکس آسمان پر جو پڑا ابر چھا گئے
ہم نے برسات کے موسم میں جو چاہی توبہابر اس زور سے گرجا کہ الٰہی توبہ
مر گئے پیاس کے مارے تو اٹھا ابر کرمبجھ گئی بزم تو اب شمع جلاتا کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books