aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".uluj"
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤںوگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
پوچھ لیتے وہ بس مزاج مراکتنا آسان تھا علاج مرا
اس نہیں کا کوئی علاج نہیںروز کہتے ہیں آپ آج نہیں
علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سےمحبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھاہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیںکہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے
گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہےہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے
کس سے امید کریں کوئی علاج دل کیچارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا
وہ دل نواز ہے لیکن نظر شناس نہیںمرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں
خدا کو مان کہ تجھ لب کے چومنے کے سواکوئی علاج نہیں آج کی اداسی کا
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاجشمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاجبٹ نہ جائے ترا بیمار مسیحاؤں میں
مرگ ہی صحت ہے اس کی مرگ ہی اس کا علاجعشق کا بیمار کیا جانے دوا کیا چیز ہے
نہیں علاج غم ہجر یار کیا کیجےتڑپ رہا ہے دل بے قرار کیا کیجے
ہم نے اپنی سی کی بہت لیکنمرض عشق کا علاج نہیں
شہر طلب کرے اگر تم سے علاج تیرگیصاحب اختیار ہو آگ لگا دیا کرو
یہ دنیا نفرتوں کے آخری اسٹیج پہ ہےعلاج اس کا محبت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books