aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".vde"
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیاتمام رات قیامت کا انتظار کیا
ہمیں بھی آج ہی کرنا تھا انتظار اس کااسے بھی آج ہی سب وعدے بھول جانے تھے
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکاکہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھےیہ اور بات ہے کہ ہنسی آ گئی مجھے
ایک مدت سے نہ قاصد ہے نہ خط ہے نہ پیاماپنے وعدے کو تو کر یاد مجھے یاد نہ کر
اے وائے انقلاب زمانے کے جور سےدلی ظفرؔ کے ہاتھ سے پل میں نکل گئی
تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گاآج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا
خدا سے لے لیا جنت کا وعدہیہ زاہد تو بڑے ہی گھاگ نکلے
میں اس کے وعدے کا اب بھی یقین کرتا ہوںہزار بار جسے آزما لیا میں نے
غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھاوہ شخص لہجہ بہت دل نشین رکھتا تھا
برسوں ہوئے نہ تم نے کیا بھول کر بھی یادوعدے کی طرح ہم بھی فراموش ہو گئے
معلوم ہے وعدے کی حقیقتبہلا لیتے ہیں اپنے جی کو
آگے ہی بن کہے تو کہے ہے نہیں نہیںتجھ سے ابھی تو ہم نے وے باتیں کہی نہیں
ان کی تمنا میری کوشش باہم وعدے اور قسمیںکچھ میری تقدیر کے صدقے باقی سب حالات کے نام
وائے قسمت وہ بھی کہتے ہیں براہم برے سب سے ہوئے جن کے لیے
جھوٹے وعدے بھی نہیں کرتے آپکوئی جینے کا سہارا ہی نہیں
وے صورتیں الٰہی کس ملک بستیاں ہیںاب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں
جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتاتمہیں منصفی سے کہہ دو تمہیں اعتبار ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books