aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".vrq"
تو درد بھی دعا بھی تو زخم بھی دوا بھیشکوے بھی ہیں تجھی سے اور پیار بھی تجھی سے
شام کی شام سے سرگوشی سنی تھی اک باربس تبھی سے تجھے امکان میں رکھا ہوا ہے
کتنی ویرانی ہے میرے اندرکس قدر تیری کمی ہے مجھ میں
بن ترے وقت ہی گزرتا ہےبن ترے زندگی نہیں ہوتی
بے سبب خامشی نہیں اوڑھیتیری آنکھوں کا حکم مانا ہے
زندگی اس قدر بری بھی نہیںدیکھ میں مسکرا رہی ہوں نا
کوئی تو بات اس کی مان لیتیمحبت عمر میں مجھ سے بڑی تھی
یعنی کہ تو قدیم جزیرہ ہے عشق کااور اس میں ہوں حنوط شدہ شاہزادی میں
کتنی خواہشیں دل میں پلتی ہیں مگر ناہیدؔہاتھ ہی نئیں آتے بھاگتے ہوئے لمحے
ریزہ ریزہ ہونا بنتا ہے مراتم مکمل میرے دل پر اترے ہو
اور پھر دل نے اس کو چھوڑ دیاجب تعلق بحال تھا ہی نہیں
جانے کس سمت اڑتا پھرتا ہےمیرا یہ دل ترے خیال میں گم
مان لیتی ہوں مکمل ہو تممان لیتی ہوں کمی ہے مجھ میں
مجھے درد کی بارشوں میں بہا کروہ رہنا ترا بے خبر یاد آیا
وہ ہجرتیں ہوں ہجر ہو یا قصۂ وصالآ پھر سے میرے نام سبھی واقعات کر
میں اس کے دھیان میں کھوئی ہوئی تھیسبھی مصرعے غزل کے سج گئے ہیں
اب تو وہ شہر خموشاں کا مکیں ہو چکا ہےاپنی آنکھوں سے مرے آنسو بہانے والا
سن کسی دن تو مرے غم کی کہانیتجھ کو درد دل بتانا چاہتی ہوں
خشک ہونے ہی نہیں دیتی آنکھوہ جو ساون کی جھڑی ہے مجھ میں
شوخ ہواؤں کے آنچل میں تھم تھم کرشام سے ہی ہیں درد پرانے یاد آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books