aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".waz"
تمہارے وعظ میں تاثیر تو ہے حضرت واعظاثر لیکن نگاہ ناز کا بھی کم نہیں ہوتا
تلخی تمہارے وعظ میں ہے واعظو مگردیکھو تو کس مزے کی ہے تلخی شراب میں
یہ وعظ وفاداری عاجزؔ نہ بدل دیناوہ زخم تجھے دیں گے تم ان کو غزل دینا
تمام انجمن وعظ ہو گئی برہملئے ہوئے کوئی یوں ساغر شراب آیا
پوچھتے جاتے ہیں یہ ہم سب سےمجلس وعظ میں شراب بھی ہے
رندوں کو وعظ پند نہ کر فصل گل میں شیخایسا نہ ہو شراب اڑے خانقاہ میں
ظاہری وعظ سے ہے کیا حاصلاپنے باطن کو صاف کر واعظ
دھوم کر رکھی تھی کل رندوں نے بزم وعظ میںپگڑی غائب تھی جناب شیخ کی گل تھا چراغ
ناصحا وعظ جو کہتا تھا تجھے بن دیکھےدیکھتے ہی تجھے پھر جان کو کھوتے دیکھا
ہاں وضع احتیاط کا قائل نہیں ہوں میںجو زخم ہے جگر میں چھپانے سے میں رہا
ناصح یہ وعظ و پند ہے بے کار جائے گاہم سے بھی بادہ کش ہیں کہیں پارسا ہوئے
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھےکہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز بیاں اور
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوںاک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
غالبؔ برا نہ مان جو واعظ برا کہےایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پرتھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا
درد دل کتنا پسند آیا اسےمیں نے جب کی آہ اس نے واہ کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books