aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".zthn"
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
ذہن میں یاد کے گھر ٹوٹنے لگتے ہیں شہابؔلوگ ہو جاتے ہیں جی جی کے پرانے کتنے
شہر کی اس بھیڑ میں چل تو رہا ہوںذہن میں پر گاؤں کا نقشہ رکھا ہے
ذہن و دل کے فاصلے تھے ہم جنہیں سہتے رہےایک ہی گھر میں بہت سے اجنبی رہتے رہے
دنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ آپ کوتھوڑی بہت تو ذہن میں ناراضگی رہے
میں ترا کچھ بھی نہیں ہوں مگر اتنا تو بتادیکھ کر مجھ کو ترے ذہن میں آتا کیا ہے
آسمانوں پہ اڑو ذہن میں رکھو کہ جو چیزخاک سے اٹھتی ہے وہ خاک پہ آ جاتی ہے
کسی سے ذہن جو ملتا تو گفتگو کرتےہجوم شہر میں تنہا تھے ہم، بھٹک رہے تھے
ایک بچہ ذہن سے پیسہ کمانے کی مشیندوسرا کمزور تھا سو یرغمالی ہو گیا
سال نو آتا ہے تو محفوظ کر لیتا ہوں میںکچھ پرانے سے کلینڈر ذہن کی دیوار پر
ہم اپنے ذہن پہ وو زخم سہہ چکے شاہدؔدوائیں جن کی زمانے نے اب نکالی ہیں
وسیمؔ ذہن بناتے ہیں تو وہی اخبارجو لے کے ایک بھی اچھی خبر نہیں آتے
ذہن پر بوجھ رہا، دل بھی پریشان ہواان بڑے لوگوں سے مل کر بڑا نقصان ہوا
شہر کی بھیڑ میں شامل ہے اکیلا پن بھیآج ہر ذہن ہے تنہائی کا مارا دیکھو
ضمیر و ذہن میں اک سرد جنگ جاری ہےکسے شکست دوں اور کس پہ فتح پاؤں میں
نہیں ہے انسانیت کے بارے میں آج بھی ذہن صاف جن کاوہ کہہ رہے ہیں کہ جس سے نیکی کرو گے اس سے بدی ملے گی
جو کر رہا ہے دوسروں کے ذہن کا علاجوہ شخص خود بہت بڑا ذہنی مریض ہے
یوں تو کئی کتابیں پڑھیں ذہن میں مگرمحفوظ ایک سادہ ورق دیر تک رہا
محشر میں اتفاق سے آیا نہ ذہن میںورنہ تمام عمر ترا نام یاد تھا
دفتر میں ذہن گھر پہ نگہ راستے میں پاؤںجینے کی کاوشوں میں بدن ہاتھ سے گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books