aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "DanDe"
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایادرد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دےمیں ہوں درد عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
اگر درد محبت سے نہ انساں آشنا ہوتانہ کچھ مرنے کا غم ہوتا نہ جینے کا مزا ہوتا
درد دل کتنا پسند آیا اسےمیں نے جب کی آہ اس نے واہ کی
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
عمر گزری دوائیں کرتے میرؔدرد دل کا ہوا نہ چارہ ہنوز
ایسا نہ ہو یہ درد بنے درد لا دواایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کوورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
تیز ہے آج درد دل ساقیتلخیٔ مے کو تیز تر کر دے
تلخیاں اس میں بہت کچھ ہیں مزا کچھ بھی نہیںزندگی درد محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
کس سے جا کر مانگیے درد محبت کی دواچارہ گر اب خود ہی بے چارے نظر آنے لگے
درد ہجرت کے ستائے ہوئے لوگوں کو کہیںسایۂ در بھی نظر آئے تو گھر لگتا ہے
نہ کوہ کن ہے نہ مجنوں کہ تھے مرے ہمدردمیں اپنا درد محبت کہوں تو کس سے کہوں
یہ تمنا نہیں اب داد ہنر دے کوئیآ کے مجھ کو مرے ہونے کی خبر دے کوئی
رہ گیا درد دل کے پہلو میںیہ جو الفت تھی درد سر نہ ہوئی
ہم گئے تھے اس سے کرنے شکوۂ درد فراقمسکرا کر اس نے دیکھا سب گلہ جاتا رہا
درد دل کی انہیں خبر کیا ہوجانتا کون ہے پرائی چوٹ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books