aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dere"
کٹتے بھی چلو بڑھتے بھی چلو بازو بھی بہت ہیں سر بھی بہتچلتے بھی چلو کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سےکمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعدآج کا دن گزر نہ جائے کہیں
ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیںدل ہمیشہ اداس رہتا ہے
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
مسلسل حادثوں سے بس مجھے اتنی شکایت ہےکہ یہ آنسو بہانے کی بھی تو مہلت نہیں دیتے
لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کومرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
جان لینی تھی صاف کہہ دیتےکیا ضرورت تھی مسکرانے کی
اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شریکرات ہو جائے تو ہم شمع بجھا دیتے ہیں
ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثرلوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
مجھے زندگی کی دعا دینے والےہنسی آ رہی ہے تری سادگی پر
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئےصاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
روز اچھے نہیں لگتے آنسوخاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں
اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیںکتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئیبہت دیر کی مہرباں آتے آتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books