aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dho"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہےماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
کپڑے سفید دھو کے جو پہنے تو کیا ہوادھونا وہی جو دل کی سیاہی کو دھوئیے
دھو کے تو میرا لہو اپنے ہنر کو نہ چھپاکہ یہ سرخی تری شمشیر کا جوہر ہی تو ہے
ہو لینے دو بارش ہم بھی رو لیں گےدل میں ہیں کچھ زخم پرانے دھو لیں گے
زندگی کا دیا ہوا چہرا عشق دریا میں دھو کے آئے ہیںفرحت اللہؔ خاں گئے تھے وہاں فرحتؔ احساس ہو کے آئے ہیں
اللہ رے بھلاپا منہ دھو کے خود وہ بولےسونگھو تو ہو گیا یہ پانی گلاب کیوں کر
دھو دیا اشک ندامت نے گناہوں کو مرےتر ہوا دامن تو بارے پاک دامن ہو گیا
خود اپنے قتل کا الزام ڈھو رہا ہوں ابھیمیں اپنی لاش پہ سر رکھ کے رو رہا ہوں ابھی
پاپ کرو جی کھول کر دھبوں کی کیا سوچجب جی چاہا دھو لیے گنگا جل کے ساتھ
دامن کے داغ اشک ندامت نے دھو دئیےلیکن یہ دل کا داغ مٹایا نہ جا سکا
نہ رنج ہجرت تھا اور نہ شوق سفر تھا دل میںسب اپنے اپنے گناہ کا بوجھ ڈھو رہے تھے
شیخ جی بن گئے فرشتہ صفاتآدمیت سے ہاتھ دھو بیٹھے
دل پر تیری چپ سے لگنے والا داغایسا داغ ہے جس کو دھو نہیں سکتا میں
دھو ڈالیے خون مصحفیؔ کاخنجر سے خضاب دور کیجے
وقت آیا تو خون سے اپنے داغ ندامت دھو لیں گےسایۂ زلف میں جاگنے والے سایۂ دار میں سو لیں گے
تم اپنی آستیں گر دھو بھی لو گےپکار اٹھے گا خنجر دیکھ لینا
دھل جاتے ہیں اک دن آخر جیسے بھی ہوں داغمن کا میل اور میلی چادر دھو سکتا ہے کون
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books