aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dhone"
اور اب یہ چاہتا ہوں کوئی غم بٹائے مرامیں اپنی مٹی کبھی آپ ڈھونے والا تھا
تو کہیں بیٹھ اور حکم چلاہم جو ہیں تیرا بوجھ ڈھونے کو
یہ غم مرا ہے تو پھر غیر سے علاقہ کیامجھے ہی اپنی تمنا کا بار ڈھونے دے
کتنے سادہ ہیں ہم کہ بیٹھے ہیںداغ دل آنسوؤں سے دھونے کو
آہ کیا شکوہ کروں میں ہاتھ سے اس کے حناجب ہوئی میرے لہو کی رنگ تب دھونے لگا
عکس کچھ نہ بدلے گا آئنوں کو دھونے سےآذری نہیں آتی پتھروں پہ رونے سے
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیںزندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھےوہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئےدھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے
یہ جو ملاتے پھرتے ہو تم ہر کسی سے ہاتھایسا نہ ہو کہ دھونا پڑے زندگی سے ہاتھ
ہم نے کتنے دھوکے میں سب جیون کی بربادی کیگال پہ اک تل دیکھ کے ان کے سارے جسم سے شادی کی
ہر چند اعتبار میں دھوکے بھی ہیں مگریہ تو نہیں کسی پہ بھروسا کیا نہ جائے
سب کے جیسی نہ بنا زلف کہ ہم سادہ نگاہتیرے دھوکے میں کسی اور کے شانے لگ جائیں
جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبسان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے
کپڑے سفید دھو کے جو پہنے تو کیا ہوادھونا وہی جو دل کی سیاہی کو دھوئیے
قیامت ہے تری اٹھتی جوانیغضب ڈھانے لگیں نیچی نگاہیں
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے
مرے سارے بدن پر دوریوں کی خاک بکھری ہےتمہارے ساتھ مل کر خود کو دھونا چاہتا ہوں میں
اس کو بھی میری طرح اپنی وفا پر تھا یقیںوہ بھی شاید اسی دھوکے میں ملا تھا مجھ کو
کعبہ کے ڈھانے والے وہ اور لوگ ہوں گےہم کفر جانتے ہیں دل توڑنا کسی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books