aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dil-qalandar"
قائم رہے کیا عمارت دلبنیاد میں تو پڑا ہے ڈھہنا
خاک داں میں رہتا ہےدل بھی اک قلندر ہے
دکھائی کیوں دل وحشی کو چشم وہ جرأتؔشراب اور دوانے کو تو پلا لایا
کشت دل فوج غم نے کی تاراجتس پہ تو مانگنے خراج آیا
تا فلک لے گئی بیتابیٔ دل تب بولےحضرت عشق کہ پہلا ہے یہ زینا اپنا
جلد خو اپنی بدل ورنہ کوئی کر کے طلسمآ کے دل اپنا ترے دل سے بدل جاؤں گا
آگے تھا دل ہی مرا اب ہے کھدا آپ کا نامذوق سے سمجھیے آپ اس کو نگینہ اپنا
میرے مرنے کی خبر سن کر لگا کہنے وہ شوخدل ہی دل میں اپنے کچھ کچھ سوچ کر اچھا ہوا
دل مضطر یہ کہے ہے وہیں لے چل ورنہتوڑ چھاتی کے کواڑوں کو نکل جاؤں گا
دل وحشی کو خواہش ہے تمہارے در پہ آنے کیدوانا ہے ولیکن بات کرتا ہے ٹھکانے کی
دل جگر کی مرے پوچھے ہے خبر کیا ہے اے یارنوک مژگاں پہ ذرا دیکھ نمودار ہے کیا
حشمت دنیا کی کچھ دل میں ہوس باقی نہیںعشق کی دولت سے ہیں ایسے ہی عالی جاہ ہم
گر کہیں پاؤں اکیلا تو بلائیں لے کرکس مزے سے تجھے لوں چھاتی سے دل دار لگا
مجھ کو ہوا یہ خاک نشینی سے فائدہتھا دل کے آئنے پہ جو کچھ رنگ اڑ گیا
پوچھی جو اس سے میں دل صد چاک کی خبرالجھا کے اپنی زلف وہ شانے سے اٹھ گیا
کیا کیا کیا ہے کوچہ بہ کوچہ مجھے خرابخانہ خراب ہو دل خانہ خراب کا
دل کی کیا پوچھے ہے اک قطرۂ خوں تھا ہمدمسو غم عشق نے آتے ہی اسے نوش کیا
شاید اسی کا ذکر ہو یارو میں اس لیےسنتا ہوں گوش دل سے ہر اک مرد و زن کی بات
چھوڑ کر تسبیح لی زنار اس بت کے لیےتھے تو اہل دیں پر اس دل نے برہمن کر دیا
قہر تھیں در پردہ شب مجلس میں اس کی شوخیاںلے گیا دل سب کے وہ اور سب سے شرماتا رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books