aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duubegaa"
کون ڈوبے گا کسے پار اترنا ہے ظفرؔفیصلہ وقت کے دریا میں اتر کر ہوگا
ڈوبنے والے کو ساحل سے صدائیں مت دووہ تو ڈوبے گا مگر ڈوبنا مشکل ہوگا
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
بات الٹی وہ سمجھتے ہیں جو کچھ کہتا ہوںاب کی پوچھا تو یہ کہہ دوں گا کہ حال اچھا ہے
نہ دوں گا دل اسے میں یہ ہمیشہ کہتا تھاوہ آج لے ہی گیا اور ظفرؔ سے کچھ نہ ہوا
گر ڈوبنا ہی اپنا مقدر ہے تو سنوڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ
اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیںکوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں
مزہ چکھا کے ہی مانا ہوں میں بھی دنیا کوسمجھ رہی تھی کہ ایسے ہی چھوڑ دوں گا اسے
شام سے پہلے تری شام نہ ہونے دوں گازندگی میں تجھے ناکام نہ ہونے دوں گا
بلاؤں گا نہ ملوں گا نہ خط لکھوں گا تجھےتری خوشی کے لیے خود کو یہ سزا دوں گا
میں بد نصیب ہوں مجھ کو نہ دے خوشی اتنیکہ میں خوشی کو بھی لے کر خراب کر دوں گا
نہ دیکھنا کبھی آئینہ بھول کر دیکھوتمہارے حسن کا پیدا جواب کر دے گا
میرا قاتل ہی میرا منصف ہےکیا مرے حق میں فیصلہ دے گا
حشر میں کون گواہی مری دے گا ساغرؔسب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں
میں نے یے سوچ کے بوئے نہیں خوابوں کے درختکون جنگل میں اگے پیڑ کو پانی دے گا
موت بھی دور بہت دور کہیں پھرتی ہےکون اب آ کے اسیروں کو رہائی دے گا
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گاوہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
چلے بھی آؤ کہ یہ ڈوبتا ہوا سورجچراغ جلنے سے پہلے مجھے بجھا دے گا
ابھی زندہ ہیں ہم پر ختم کر لے امتحاں سارےہمارے بعد کوئی امتحاں کوئی نہیں دے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books