aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duubegii"
مار ڈالے گا تجسس جانفؔیا اداسی تمہیں لے ڈوبے گی
جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہےجنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
گر ڈوبنا ہی اپنا مقدر ہے تو سنوڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ
میرے بعد وفا کا دھوکا اور کسی سے مت کرناگالی دے گی دنیا تجھ کو سر میرا جھک جائے گا
آخر کو روح توڑ ہی دے گی حصار جسمکب تک اسیر خوشبو رہے گی گلاب میں
کون ڈوبے گا کسے پار اترنا ہے ظفرؔفیصلہ وقت کے دریا میں اتر کر ہوگا
جو دے رہے ہو زمیں کو وہی زمیں دے گیببول بوئے تو کیسے گلاب نکلے گا
جنہیں تاریخ بھی لکھتے ڈرے گیوہ ہنگامے یہاں ہونے لگے ہیں
اس اندھیرے میں تو ٹھوکر ہی اجالا دے گیرات جنگل میں کوئی شمع جلانے سے رہی
یہ خاموش مزاجی تمہے جینے نہیں دے گیاس دور میں جینا ہے تو کہرام مچا دو
رات آئی ہے بلاؤں سے رہائی دے گیاب نہ دیوار نہ زنجیر دکھائی دے گی
اندھیری راتوں میں دیکھ لینادکھائی دے گی بدن کی خوشبو
دل جو ٹوٹے گا تو اک طرفہ چراغاں ہوگاکتنے آئینوں میں وہ شکل دکھائی دے گی
زاہدو پوجا تمہاری خوب ہوگی حشر میںبت بنا دے گی تمہیں یہ حق پرستی ایک دن
سوچ کو جرأت پرواز تو مل لینے دویہ زمیں اور ہمیں تنگ دکھائی دے گی
دل کا سارا درد سمٹ آیا ہے میری پلکوں میںکتنے تاج محل ڈوبیں گے پانی کی ان بوندوں میں
کیا خبر تھی خلش ناز نہ جینے دے گییہ تری پیار کی آواز نہ جینے دے گی
خود فریبی رہے تو اچھا ہےخود شناسی تباہ کر دے گی
زندگی سے کوئی مانوس تو ہو لے پہلےزندگی خود ہی سکھا دے گی اسے کام کی بات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books