aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duubte"
تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوںآنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقتکسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
ہاتھ پیر آپ ہی میں مار رہا ہوں فی الحالڈوبتے کو ابھی تنکے کا سہارا کم ہے
ہجر کی رات یہ ہر ڈوبتے تارے نے کہاہم نہ کہتے تھے نہ آئیں گے وہ آئے تو نہیں
یہ کیا کہ روز ابھرتے ہو روز ڈوبتے ہوتم ایک بار میں غرقاب کیوں نہیں ہوتے
آپ اٹھ رہے ہیں کیوں مرے آزار دیکھ کردل ڈوبتے ہیں حالت بیمار دیکھ کر
تیرگی میں نور آئے گا نظرڈوبتے سورج کو بھی سجدہ کرو
ناخدا ہو کہ خدا دیکھتے رہ جاتے ہیںکشتیاں ڈوبتی ہیں اس کے مکیں ڈوبتے ہیں
میں نے ساحل سے اسے ڈوبتے دیکھا تھا فقطمجھے غرقاب کرے گا یہی منظر اس کا
یہ سفر یہ ڈوبتے سورج کا منظر اور میںجانے کب ہو پائیں گے باہم مرا گھر اور میں
پھر بھی پیشانیٔ طوفاں پہ شکن باقی ہےڈوبتے وقت بھی دیکھا نہ کنارہ ہم نے
جاتے قدموں کی کوئی چاپ ہی شاید سن لوںڈوبتے لمحوں کی بارات ابھر جا مجھ میں
بڑھ کے طوفان کو آغوش میں لے لے اپنیڈوبنے والے ترے ہاتھ سے ساحل تو گیا
ہاں سمندر میں اتر لیکن ابھرنے کی بھی سوچڈوبنے سے پہلے گہرائی کا اندازہ لگا
بڑے سکون سے ڈوبے تھے ڈوبنے والےجو ساحلوں پہ کھڑے تھے بہت پکارے بھی
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
آئیے پاس بیٹھیے میرےمل کے کچھ فاصلے بناتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books