aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Gaaliban"
اب تو ہر بات یاد رہتی ہےغالباً میں کسی کو بھول گیا
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
ہر قدم پہ ناکامی ہر قدم پہ محرومیغالباً کوئی دشمن دوستوں میں شامل ہے
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
اسے اب بھول جانے کا ارادہ کر لیا ہےبھروسہ غالباً خود پر زیادہ کر لیا ہے
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
ہم یقیناً یہاں نہیں ہوں گےغالباً زندگی رہے گی ابھی
تیری صورت میں تجھے ڈھونڈ رہا ہوں میں بھیغالباً تو بھی مجھے ڈھونڈ رہا ہے مجھ میں
ایک آنسو سے کمی آ جائے گیغالباً دریاؤں کے اقبال میں
میں پھر رہا ہوں شہر میں سڑکوں پہ غالباًآواز دے کے مجھ کو مرا گھر پکار لے
حادثوں کے خوف سے احساس کی حد میں نہ تھاورنہ نفس مطمئن سفاک ہوتا غالباً
آپ نے اچھا کیا تطہیر خواہش ہی نہ کیورنہ زمزم چشمۂ ناپاک ہوتا غالباً
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔکہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
ہم کو ان سے وفا کی ہے امیدجو نہیں جانتے وفا کیا ہے
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books