aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHaaksaarii"
ہم نے ہر ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیاخاکساری اپنی کام آئی بہت
خاکساری کے لیے گرچہ بنایا تھا مجھےکاش خاک در جانانہ بنایا ہوتا
دشمنوں سے دوستی غیروں سے یاری چاہئےخاک کے پتلے بنے تو خاکساری چاہئے
بادشاہت کے مزے ہیں خاکساری میں سلیمؔیہ نظارہ یار کے کوچے میں رہ کے دیکھنا
کبر بھی ہے شرک اے زاہد موحد کے حضورلے کے تیشہ خاکساری کا بت پندار توڑ
طواف کعبۂ دل کر نیاز و خاکساری سیںوضو درکار نئیں کچھ اس عبادت میں تیمم کر
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
جس طرح لوگ خسارے میں بہت سوچتے ہیںآج کل ہم ترے بارے میں بہت سوچتے ہیں
سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گےمحبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا
خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہینہ تو تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی
سچ کے سودے میں نہ پڑنا کہ خسارا ہوگاجو ہوا حال ہمارا سو تمہارا ہوگا
وہ خوش ہوا کہ اس کو خسارا نہیں ہوامیں رو رہا تھا میرا سہارا چلا گیا
ہو محبت کی خبر کچھ تو خبر پھر کیوں ہویہ بھی اک بے خبری ہے کہ خبر رکھتے ہیں
کچھ خبر ہوتی تو میں اپنی خبر کیوں رکھتایہ بھی اک بے خبری تھی کہ خبردار رہا
اپنے اپنے گھر جا کر سکھ کی نیند سو جائیںتو نہیں خسارے میں میں نہیں خسارے میں
دل میں بھری ہے خاک میں ملنے کی آرزوخاکستری ہوا ہے ہماری قبا کا رنگ
کبھی دماغ کو خاطر میں ہم نے لایا نہیںہم اہل دل تھے ہمیشہ رہے خسارے میں
ساری رسوائی زمانے کی گوارا کر کےزندگی جیتے ہیں کچھ لوگ خسارہ کر کے
ہجر میں اتنا خسارہ تو نہیں ہو سکتاایک ہی عشق دوبارہ تو نہیں ہو سکتا
ہر اک مقام پہ اچھی نہیں ہے با خبریکہیں کہیں تو ضروری ہے بے خبر ہونا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books