aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHad-o-KHaal-e-insaa.n"
جھلک تھی یا کوئی خوشبوئے خد و خال تھی وہچلی گئی تو مرے آس پاس رہنے لگی
اس کی آواز میں تھے سارے خد و خال اس کےوہ چہکتا تھا تو ہنستے تھے پر و بال اس کے
ہجر انساں کے خد و خال بدل دیتا ہےکبھی فرصت میں مجھے دیکھنے آنا مرے دوست
روپ رنگ ملتا ہے خد و خال ملتے ہیںآدمی نہیں ملتا آدمی کے پیکر میں
بھرپور نہیں ہیں کسی چہرے کے خد و خالدیکھا نہیں وہ چاند جو پورا نظر آئے
ہر رخ ہے کہیں اپنے خد و خال سے باہرہر لفظ ہے کچھ اپنے معانی سے زیادہ
یہ خد و خال یہ گیسو یہ صورت زیباسبھی کا حسن ہے اپنی جگہ مگر آنکھیں
مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگرتو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے
بدلے ہیں زمانے نے خد و خال ترے بھیاب تجھ کو کوئی دیکھ کے پاگل نہیں ہوتا
جو سامنے تھا اس کے خد و خال نہیں یادوہ یاد رہا جس کو ذرا دیکھ لیا ہے
اچھے بھلے جو لوگ خد و خال سے لگےلیکن وہ چال ڈھال سے کم ظرف تھے بہت
یہ اور بات کہ بھولے گا خد و خال مگروہ مجھ کو یاد رکھے گا کسی کتھا کی طرح
اس بوڑھی پجارن کے خد و خال سے پوچھوبت اس کی تمنا کے حسیں تھے کہ نہیں تھے
یہ خد و خال بھی لگتے ہیں اب پرائے سےمجھے دکھاتے نہیں ہیں تو آئنہ کیوں ہیں
کون سی ایسی کمی میرے خد و خال میں ہےآئنہ خوش نہیں ہوتا کبھی مل کر مجھ سے
اے خال رخ یار تجھے ٹھیک بناتاجا چھوڑ دیا حافظ قرآن سمجھ کر
بوسۂ خال لب جاناں کی کیفیت نہ پوچھنشۂ مے سے زیادہ نشۂ افیوں ہوا
فلفل خال ملاحت کے تصور میں ترےچرچراہٹ ہے کباب دل بریان میں کیا
ہمارے ظاہری احوال پر نہ جا ہم لوگقیام اپنے خد و خال میں نہیں کرتے
مدتوں بعد اگر سامنے آئے ہم تمدھندلے دھندلے سے ملیں گے خد و خال ایسے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books