aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHarcha"
ہماری آنکھ کے آنسو سمیٹوتمہارا اس سے خرچہ چل رہا ہے
لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سےتیری آنکھوں نے تو کچھ اور کہا ہے مجھ سے
یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جاناجس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
یا وہ تھے خفا ہم سے یا ہم ہیں خفا ان سےکل ان کا زمانہ تھا آج اپنا زمانا ہے
خرچ چلے گا اب مرا کس کے حساب میں بھلاسب کے لئے بہت ہوں میں اپنے لئے ذرا نہیں
وہ ہم سے خفا ہیں ہم ان سے خفا ہیںمگر بات کرنے کو جی چاہتا ہے
ہوا خفا تھی مگر اتنی سنگ دل بھی نہ تھیہمیں کو شمع جلانے کا حوصلہ نہ ہوا
اتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلےوہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے
کچھ لوگ یوں ہی شہر میں ہم سے بھی خفا ہیںہر ایک سے اپنی بھی طبیعت نہیں ملتی
میرؔ کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو ان نے توقشقہ کھینچا دیر میں بیٹھا کب کا ترک اسلام کیا
دیر سے آنے پر وو خفا تھا آخر مان گیاآج میں اپنے باپ سے ملنے قبرستان گیا
دشمنوں کی دشمنی میرے لیے آسان تھیخرچ آیا دوستوں کی میزبانی میں بہت
کسی معشوق کا عاشق سے خفا ہو جاناروح کا جسم سے گویا ہے جدا ہو جانا
خفا ہیں پھر بھی آ کر چھیڑ جاتے ہیں تصور میںہمارے حال پر کچھ مہربانی اب بھی ہوتی ہے
تجھ سے برہم ہوں کبھی خود سے خفاکچھ عجب رفتار ہے تیرے بغیر
مجھ سے تو دل بھی محبت میں نہیں خرچ ہواتم تو کہتے تھے کہ اس کام میں گھر لگتا ہے
ملتے ہیں اس ادا سے کہ گویا خفا نہیںکیا آپ کی نگاہ سے ہم آشنا نہیں
اک تیری بے رخی سے زمانہ خفا ہوااے سنگ دل تجھے بھی خبر ہے کہ کیا ہوا
وہ مہربان نہیں ہے تو پھر خفا ہوگاکوئی تو رابطہ اس کو بحال رکھنا ہے
وہ خوش ہو کے مجھ سے خفا ہو گیامجھے کیا امیدیں تھیں کیا ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books