aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHitte"
کھل اٹھا میرے دل کا چمن بھی پس وصالخطے ترے بدن کے بھی شاداب ہو گئے
ایک خطے میں رہا پیاس کا عالم برپاایک خطے میں بہت ٹوٹ کے برسا پانی
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
نہ گل کھلے ہیں نہ ان سے ملے نہ مے پی ہےعجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے
دعائیں یاد کرا دی گئی تھیں بچپن میںسو زخم کھاتے رہے اور دعا دئیے گئے ہم
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھرنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ
ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلے
ملے گا منزل مقصود کا اسی کو سراغاندھیری شب میں ہے چیتے کی آنکھ جس کا چراغ
ہر اک شکست تمنا پہ مسکراتے ہیںوہ کیا کریں جو مسلسل فریب کھاتے ہیں
پھول کھلے ہیں لکھا ہوا ہے توڑو متاور مچل کر جی کہتا ہے چھوڑو مت
اگر شرر ہے تو بھڑکے جو پھول ہے تو کھلےطرح طرح کی طلب تیرے رنگ لب سے ہے
گھٹا دیکھ کر خوش ہوئیں لڑکیاںچھتوں پر کھلے پھول برسات کے
وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہارکھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے
نہ مرے زخم کھلے ہیں نہ ترا رنگ حناموسم آئے ہی نہیں اب کے گلابوں والے
پھول تو دو دن بہار جاں فزا دکھلا گئےحسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے
یہ زلف بردوش کون آیا یہ کس کی آہٹ سے گل کھلے ہیںمہک رہی ہے فضائے ہستی تمام عالم بہار سا ہے
زندگی بھر کی حفاظت کی قسم کھاتے ہوئےبھائی کے ہاتھ پے اک بہن نے راکھی باندھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books