aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHudaa.ii"
حد ہے اپنی طرف نہیں میں بھیاور ان کی طرف خدائی ہے
مجھے اب ہوش آتا جا رہا ہےخدا تیری خدائی جا رہی ہے
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دےکہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
عشق میں بو ہے کبریائی کیعاشقی جس نے کی خدائی کی
وہ خدائی کر رہے تھے جب خدا ہونے سے قبلتو خدا جانے کریں گے کیا خدا ہونے کے بعد
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
تم جسے یاد کرو پھر اسے کیا یاد رہےنہ خدائی کی ہو پروا نہ خدا یاد رہے
کیا وہ نمرود کی خدائی تھیبندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
موت مانگی تھی خدائی تو نہیں مانگی تھیلے دعا کر چکے اب ترک دعا کرتے ہیں
آج تک ان کی خدائی سے ہے انکار مجھےمیں تو اک عمر سے کافر ہوں صنم جانتے ہیں
میری خاطر نہ سہی اپنی انا کی خاطراپنے بندوں سے تو پندار خدائی لے لے
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
میں یہ تو نہیں کہتا کہ بشر دعوی خدائی کر بیٹھےپھر بھی غم عشق سے انساں میں کچھ شان خدا آ جاتی ہے
بت کریں آرزو خدائی کیشان تیری ہے کبریائی کی
کعبہ نہیں کہ ساری خدائی کو دخل ہودل میں سوائے یار کسی کا گزر نہیں
بھول جاتا ہوں میں خدائی کواس سے جب رام رام ہوتی ہے
تم ہی اب وہ نہیں رہے ورنہوہی عالم وہی خدائی ہے
ستاروں کی گردش دلوں کا بچھڑنایہ کیسے خدا کی ہے کیسی خدائی
دل کے معبود جبینوں کے خدائی سے الگایسے عالم میں عبادت نہیں ہوگی ہم سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books