aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHuluus"
سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوستمیرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا
بڑے وثوق سے دنیا فریب دیتی رہیبڑے خلوص سے ہم اعتبار کرتے رہے
دشمنوں سے پشیمان ہونا پڑا ہےدوستوں کا خلوص آزمانے کے بعد
کھلا ہے در پہ ترا انتظار جاتا رہاخلوص تو ہے مگر اعتبار جاتا رہا
عجب خلوص عجب سادگی سے کرتا ہےدرخت نیکی بڑی خامشی سے کرتا ہے
کہیں خلوص کہیں دوستی کہیں پہ وفابڑے قرینے سے گھر کو سجا کے رکھتے ہیں
خلوص دل سے سجدہ ہو تو اس سجدے کا کیا کہناوہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی
دوستی بندگی وفا و خلوصہم یہ شمع جلانا بھول گئے
سب دوست مصلحت کے دکانوں میں بک گئےدشمن تو پرخلوص عداوت میں اب بھی ہے
ساقی مرے خلوص کی شدت کو دیکھناپھر آ گیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر
مانا کہ میں ہزار فصیلوں میں قید ہوںلیکن کبھی خلوص سے مجھ کو بلا کے دیکھ
سجدہ ہو بے خلوص تو سجدہ بھی ہے گناہلغزش میں ہو خلوص تو لغزش نماز ہے
تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہوجہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا
خلوص ہو تو کہیں بندگی کی قید نہیںصنم کدے میں طواف حرم بھی ممکن ہے
ہم نے بصد خلوص پکارا ہے آپ کواب دیکھنا ہے کتنی کشش ہے خلوص میں
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
اس قدر پرخلوص لہجہ ہےاس سے ملنا ہے عمر بھر جیسے
خلوص نیت رہبر پہ منحصر ہے عظیمؔمقام عشق بہت دور بھی ہے پاس بھی ہے
اس پرسش کرم پہ تو آنسو نکل پڑےکیا تو وہی خلوص سراپا ہے آج بھی
مرے خلوص کا یاروں نے آسرا لے کرکیا ہے خوب مری دوستی کا استحصال
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books