aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Lahza"
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
یہ لمحہ لمحہ زندہ رہنے کی خواہش کا حاصل ہےکہ لحظہ لحظہ اپنے آپ ہی میں مر رہا ہوں میں
وقت کی سعیٔ مسلسل کارگر ہوتی گئیزندگی لحظہ بہ لحظہ مختصر ہوتی گئی
ہر لحظہ اس کے پاؤں کی آہٹ پہ کان رکھدروازے تک جو آیا ہے اندر بھی آئے گا
تاب یک لحظہ کہاں حسن جنوں خیز کے پیشسانس لینے سے توجہ میں خلل پڑتا ہے
سچ تو یہ ہے بڑے آرام سے ہوںتیرے ہر لحظہ ستانے کی قسم
چھوڑا نہ ایک لحظہ تری زلف نے خیالرخ سے جدا ہوئی تو گلے سے لپٹ گئی
ترغیب گناہ لحظہ لحظہاب رات جوان ہو گئی ہے
ہر ایک لحظہ مری دھڑکنوں میں چبھتی تھیعجیب چیز مرے دل کے آس پاس رہی
چشم صیاد پہ ہر لحظہ نظر رکھتا ہےہائے وہ صید جو کہنے کو تہ دام نہیں
گناہوں نے مجھے جکڑا ہوا ہے اس طرح تنہاؔکہ لحظہ بھر عبادت بھی سزا معلوم ہوتی ہے
لہجہ کہ جیسے صبح کی خوشبو اذان دےجی چاہتا ہے میں تری آواز چوم لوں
ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیںفرازؔ اب ذرا لہجہ بدل کے دیکھتے ہیں
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کارچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کاغزل جیسی زباں وہ بولتا ہے
غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھاوہ شخص لہجہ بہت دل نشین رکھتا تھا
لہجہ تو بدل چبھتی ہوئی بات سے پہلےتیر ایسا تو کچھ ہو جسے نخچیر بھی چاہے
صرف زباں کی نقالی سے بات نہ بن پائے گی حفیظؔدل پر کاری چوٹ لگے تو میرؔ کا لہجہ آئے ہے
یہ شبنمی لہجہ ہے آہستہ غزل پڑھناتتلی کی کہانی ہے پھولوں کی زبانی ہے
آپ کا لہجہ شہد جیسا ترنم خیز ہےخامشی اب توڑیئے اور بولئے میرے لیے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books