aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Taa.nkaa"
بدلا ہوا ہے آج مرے آنسوؤ کا رنگکیا دل کے زخم کا کوئی ٹانکا ادھڑ گیا
کون سے زخم کا کھلا ٹانکاآج پھر دل میں درد ہوتا ہے
درد نے لی انگڑائی ایسیزخم کا اک اک ٹانکا ٹوٹا
بہار آتے ہی زخم دل ہرے سب ہو گئے میرےادھر چٹکا کوئی غنچہ ادھر ٹوٹا ہر اک ٹانکا
تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگاوہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا
ایک چہرہ ہے جو آنکھوں میں بسا رہتا ہےاک تصور ہے جو تنہا نہیں ہونے دیتا
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
کسی حالت میں بھی تنہا نہیں ہونے دیتیہے یہی ایک خرابی مری تنہائی کی
الٰہی کیا علاقہ ہے وہ جب لیتا ہے انگڑائیمرے سینے میں سب زخموں کے ٹانکے ٹوٹ جاتے ہیں
یہ کیا ہے محبت میں تو ایسا نہیں ہوتامیں تجھ سے جدا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتا
مسافر ہی مسافر ہر طرف ہیںمگر ہر شخص تنہا جا رہا ہے
اسی مقام پہ کل مجھ کو دیکھ کر تنہابہت اداس ہوئے پھول بیچنے والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books