aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "TiDDiyaa.n"
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
کتابوں سے نکل کر تتلیاں غزلیں سناتی ہیںٹفن رکھتی ہے میری ماں تو بستہ مسکراتا ہے
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
تتلیاں پکڑنے میں دور تک نکل جاناکتنا اچھا لگتا ہے پھول جیسے بچوں پر
عشق میں بے تابیاں ہوتی ہیں لیکن اے حسنؔجس قدر بے چین تم ہو اس قدر کوئی نہ ہو
وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئےعوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
پر سکوں لگتی ہے کتنی جھیل کے پانی پہ بطپیروں کی بے تابیاں پانی کے اندر دیکھیے
میرے ہونٹوں پہ خامشی ہے بہتان گلابوں پہ تتلیاں رکھ دے
جگنو میاں کی دم جو چمکتی ہے رات کوسب دیکھ دیکھ اس کو بجاتے ہیں تالیاں
تتلیاں اڑتی ہیں اور ان کو پکڑنے والےسعیٔ ناکام میں اپنوں سے بچھڑ جاتے ہیں
ہمارا کیا ہے جو ہوتا ہے جی اداس بہتتو گل تراشتے ہیں تتلیاں بناتے ہیں
ہم بھی ماچس کی تیلیوں سے تھےجو ہوا صرف ایک بار ہوا
کچھ قفس کی تیلیوں سے چھن رہا ہے نور ساکچھ فضا کچھ حسرت پرواز کی باتیں کرو
ہمیں برا نہیں لگتا سفید کاغذ بھییہ تتلیاں تو تمہارے لئے بناتے ہیں
مجھ کو بھی پہلے پہل اچھے لگے تھے یہ گلابٹہنیاں جھکتی ہوئیں اور تتلیاں اڑتی ہوئیں
تتلیاں جگنو سبھی ہوں گے مگر دیکھے گا کونہم سجا بھی لیں اگر دیوار و در دیکھے گا کون
نہ تم آئے نہ چین آیا نہ موت آئی شب وعدہدل مضطر تھا میں تھا اور تھیں بے تابیاں میری
بند ہوتی کتابوں میں اڑتی ہوئی تتلیاں ڈال دیںکس کی رسموں کی جلتی ہوئی آگ میں لڑکیاں ڈال دیں
قفس کی تیلیوں میں جانے کیا ترکیب رکھی ہےکہ ہر بجلی قریب آشیاں معلوم ہوتی ہے
تالیاں اس کا کبھی پیٹ نہیں بھر سکتیںچند سکے بھی ضروری ہیں مداری کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books