aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ToTe"
آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور شےکتنا طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
اب اس کو لوگ ستارہ شناس کہتے ہیںدکاں خرید لی طوطے کی فال والے نے
ڈر ہے طوطے ہی نہ کھا جائیں مجھےناشپاتی جیسا سر رکھتا ہوں میں
میرے ٹوٹے حوصلے کے پر نکلتے دیکھ کراس نے دیواروں کو اپنی اور اونچا کر دیا
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھاکہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
کاش دیکھو کبھی ٹوٹے ہوئے آئینوں کودل شکستہ ہو تو پھر اپنا پرایا کیا ہے
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھراپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے
اسی کھنڈر میں کہیں کچھ دیے ہیں ٹوٹے ہوئےانہیں سے کام چلاؤ بڑی اداس ہے رات
ٹوٹے بت مسجد بنی مسمار بت خانہ ہواجب تو اک صورت بھی تھی اب صاف ویرانہ ہوا
شیشہ ٹوٹے غل مچ جائےدل ٹوٹے آواز نہ آئے
یہ لمحہ لمحہ تکلف کے ٹوٹتے رشتےنہ اتنے پاس مرے آ کہ تو پرانا لگے
ٹوٹنے پر کوئی آئے تو پھر ایسا ٹوٹےکہ جسے دیکھ کے ہر دیکھنے والا ٹوٹے
ہر آنکھ میں تھی ٹوٹتے لمحوں کی تشنگیہر جسم پہ تھا وقت کا سایہ پڑا ہوا
وقت خاموش ہے ٹوٹے ہوئے رشتوں کی طرحوہ بھلا کیسے مرے دل کی خبر پائے گا
مایوس دلوں کو اب چھیڑو بھی تو کیا حاصلٹوٹے ہوئے پیمانے فریاد نہیں کرتے
ہر ایک آنکھ کو کچھ ٹوٹے خواب دے کے گیاوہ زندگی کو یہ کیسا عذاب دے کے گیا
عظیم لوگ تھے ٹوٹے تو اک وقار کے ساتھکسی سے کچھ نہ کہا بس اداس رہنے لگے
اک بار جو ٹوٹے تو کبھی جڑ نہیں سکتاآئینہ نہیں دل مگر آئینہ نما ہے
سچی خوشی کی آس نہ ٹوٹے دعا کروجھوٹی تسلیوں سے بہلتے رہا کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books