aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Toktaa"
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیںیہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھامرے انجام کی وہ ابتدا تھی
لاشوں میں ایک لاش مری بھی نہ ہو کہیںتکتا ہوں ایک ایک کو چادر اٹھا کے میں
بولتا ہوں جو وو بلاتا ہےتن کے پنجرے میں اس کا طوطا ہوں
دیکھتے ہیں تو لہو جیسے رگیں توڑتا ہےہم تو مر جائیں گے سینے سے لگا کر اس کو
کہنا تھا کسو سے کچھ تکتا تھا کسو کا منہکل میر کھڑا تھا یاں سچ ہے کہ دوانہ تھا
خواب میں توڑتا رہتا ہوں انا کی زنجیرآنکھ کھلتی ہے تو دیوار نکل آتی ہے
کھلی آنکھوں سے بھی سویا ہوں اکثرتمہارا راستہ تکتا ہوا میں
میرے اندر کوئی تکتا رہا رستہ اس کامیں ہمیشہ کے لئے رہ گئی چلمن بن کے
جو ملا توڑتا گیا اس کودل لگا تھا مرا ہزاروں سے
مجھ کو تخریب بھی نہیں آئیتوڑتا کچھ ہوں ٹوٹتا کچھ ہے
داڑھی کا نام لے کے ہمیں کیوں ہو ٹوکتیداڑھی کوئی بریک ہے جو سائیکل کو روکتی
دل کا دروازہ کھلا تھا کوئی ٹکتا کیسےجو بھی آتا تھا وہ جانے کے لیے آتا تھا
یہ صورت ہوئی ہے کہ آئینہ پہروںمرے منہ کو تکتا ہے حیران ہو کر
تختۂ دار پہ چاہے جسے لٹکا دیجےاتنے لوگوں میں گناہ گار کوئی تو ہوگا
شب پلنگ پر ہانپتے سائے رہےخواب دروازے کھڑا تکتا رہا
مصری کرے نبات ترے لب کے روبروکیا کہیے کس قدر ترا شیریں کلام ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books