aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aKHbaar"
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
کھینچو نہ کمانوں کو نہ تلوار نکالوجب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہےکبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
اس وقت وہاں کون دھواں دیکھنے جائےاخبار میں پڑھ لیں گے کہاں آگ لگی تھی
جو دل کو ہے خبر کہیں ملتی نہیں خبرہر صبح اک عذاب ہے اخبار دیکھنا
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورقیہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
سرخیاں خون میں ڈوبی ہیں سب اخباروں کیآج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے
دس بجے رات کو سو جاتے ہیں خبریں سن کرآنکھ کھلتی ہے تو اخبار طلب کرتے ہیں
رات کے لمحات خونی داستاں لکھتے رہےصبح کے اخبار میں حالات بہتر ہو گئے
مجھ کو اخبار سی لگتی ہیں تمہاری باتیںہر نئے روز نیا فتنہ بیاں کرتی ہیں
عشق اخبار کب کا بند ہوادل مرا آخری شمارہ ہے
کون پڑھتا ہے یہاں کھول کے اب دل کی کتاباب تو چہرے کو ہی اخبار کیا جانا ہے
گمنام ایک لاش کفن کو ترس گئیکاغذ تمام شہر کے اخبار بن گئے
ایسے مر جائیں کوئی نقش نہ چھوڑیں اپنایاد دل میں نہ ہو اخبار میں تصویر نہ ہو
عدل گاہیں تو دور کی شے ہیںقتل اخبار تک نہیں پہنچا
بم پھٹے لوگ مرے خون بہا شہر لٹےاور کیا لکھا ہے اخبار میں آگے پڑھیے
تیری خبر مل جاتی تھیشہر میں جب اخبار نہ تھے
وسیمؔ ذہن بناتے ہیں تو وہی اخبارجو لے کے ایک بھی اچھی خبر نہیں آتے
آپ کی تصویر تھی اخبار میںکیا سبب ہے آپ گھر جاتے نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books