aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaKHirii"
کیا کہا عشق جاودانی ہے!آخری بار مل رہی ہو کیا
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوںپہلی بارش ہی آخری ہے مجھے
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
عمر ساری تو کٹی عشق بتاں میں مومنؔآخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے
آخری بات تم سے کہنا ہےیاد رکھنا نہ تم کہا میرا
تجھ سے مل کر تو یہ لگتا ہے کہ اے اجنبی دوستتو مری پہلی محبت تھی مری آخری دوست
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
اب مجھے کون جیت سکتا ہےتو مرے دل کا آخری ڈر تھا
میں جس سکون سے بیٹھا ہوں اس کنارے پرسکوں سے لگتا ہے میرا قیام آخری ہے
افق کے آخری منظر میں جگمگاؤں میںحصار ذات سے نکلوں تو خود کو پاؤں میں
وہ جو پہلا تھا اپنا عشق وہیآخری واردات تھی دل کی
موت کے ساتھ ہوئی ہے مری شادی سو ظفرؔعمر کے آخری لمحات میں دولہا ہوا میں
کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی فضیلؔزندگی بھی ہے مثال موج دریا راہ رو
کہاں سوچا تھا میں نے بزم آرائی سے پہلےیہ میری آخری محفل ہے تنہائی سے پہلے
وہ بھی شاید رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کرمیں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں
عشق اخبار کب کا بند ہوادل مرا آخری شمارہ ہے
مٹے یہ شبہ تو اے دوست تجھ سے بات کریںہماری پہلی ملاقات آخری تو نہیں
اس قدر مت اداس ہو جیسےیہ محبت کا آخری دن ہے
اسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے تو بسآخری بار بہت دیر اکٹھے بیٹھے
کھیل زندگی کے تم کھیلتے رہو یاروہار جیت کوئی بھی آخری نہیں ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books