aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aab-e-teG"
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
کوئی فضاؔ تو ملے ہم کو قابل پراوزاب ان حدوں میں بھلا بال و پر کہاں کھولیں
تو خواب ہی میں سہی آ کے خود جواب تو دےبجھی بجھی سی مری آرزو کو آب تو دے
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
مر چکا میں تو نہیں اس سے مجھے کچھ حاصلبرسے گر پانی کی جا آب بقا میرے بعد
جن پہ نازاں تھے یہ زمین و فلکاب کہاں ہیں وہ صورتیں باقی
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
جو پھری تو تیغ قضا بنی جو ملی تو آب بقا ملییہ عجب طرح کا کمال ہے تری چشم عشوہ طراز میں
حریف تیغ ستم گر تو کر دیا ہے تجھےاب اور مجھ سے تو کیا چاہتا ہے سر میرے
تم جو کچھ کہتے زبان تیغ سےمیں دہان زخم سے دیتا جواب
سلام ان پہ تہ تیغ بھی جنہوں نے کہاجو تیرا حکم جو تیری رضا جو تو چاہے
یہ احتجاج عجب ہے خلاف تیغ ستمزمیں میں جذب نہیں ہو رہا ہے خوں میرا
ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کیوہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغ ستم نکلے
تار نفس الجھ گیا میرے گلو میں آ کے جبناخن تیغ یار کو میں نے گرہ کشا کیا
کرتا ہے اے اثرؔ دل خوں گشتہ کا گلہعاشق وہ کیا کہ خستۂ تیغ جفا نہ ہو
آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیاتذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا
ہجر جاناں کے الم میں ہم فرشتے بن گئےدھیان مدت سے چھٹا آب طعام و خواب کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books