aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aabaadii"
اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہےکوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے
آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیںجو اجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے
کتنے یار ہیں پھر بھی منیرؔ اس آبادی میں اکیلا ہےاپنے ہی غم کے نشے سے اپنا جی بہلاتا ہے
شہر کا بھی دستور وہی جنگل والاکھوجنے والے ہی اکثر کھو جاتے ہیں
جہاں فیضان آبادی بہت ہےوہاں پر بھی گھنے جنگل رہے تھے
کبھی کبھی چپ ہو جانے کی خواہش ہوتی ہےایسے میں جب تیر ستم کی بارش ہوتی ہے
اک وڈیرہ کچھ مویشی لے کے بیٹھا ہے یہاںگاؤں کی جتنی بھی آبادی ہے آبادی نہیں
ابھی مرنے کی جلدی ہے عبادیؔاگر زندہ رہے تو پھر ملیں گے
سرحد دشت سے آبادی کو جانے والوشہر میں اور بھی خوں ریز نظارے ہوں گے
ہو کا عالم ہے گرفتاروں کی آبادی میںہم تو سنتے تھے کہ زنجیر گراں بولتی ہے
تصور خانہ آبادی کرے گاترے گھر میں رہوں گا میرے گھر تو
ذرا سا درد اور اتنی دوائیںپسند آئی نہیں چارہ گری تک
ہمارے ہاتھ کاٹے جا رہے تھےتمہارے ہاتھ سے کرپان لے کر
میں زخم زخم نہیں ہوں مگر مسیحائیمرے بدن میں مری جان کیوں نہیں رکھتی
ذرا ٹھہرو اسے آنے دو اس کی بات بھی سن لیںہمیں جو علم ہے گو دل کو دہلانے ہی والا ہے
اس میں عالم کی سب آبادی و ویرانہ ہےیہ جو کچھ پانی سے باہر ہے زمیں تھوڑی سی
یہ کیسا تنازع ہے کہ فیصل نہیں ہوتاحق تیرا زیادہ ہے کہ حکام کا تیرے
تین حصے ہیں زمیں کے غرق دریائے محیطربع مسکوں میں کچھ آبادی ہے کچھ ویرانہ ہے
خوب بڑھی ہے آبادیخوب بڑھا ہے سناٹا
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سےکمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books