aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aafat"
آفت تو ہے وہ ناز بھی انداز بھی لیکنمرتا ہوں میں جس پر وہ ادا اور ہی کچھ ہے
اے جنوں پھر مرے سر پر وہی شامت آئیپھر پھنسا زلفوں میں دل پھر وہی آفت آئی
حسن آفت نہیں تو پھر کیا ہےتو قیامت نہیں تو پھر کیا ہے
اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفتیا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
مے کدہ ہے یہاں سکوں سے بیٹھکوئی آفت ادھر نہیں آتی
بلا ہے قہر ہے آفت ہے فتنہ ہے قیامت ہےحسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کوکسی آفت میں مبتلا نہ کرے
اچھی صورت نظر آتے ہی مچل جاتا ہےکسی آفت میں نہ ڈالے دل ناشاد مجھے
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
دل آفت زدہ کا مدعا کیاشکستہ ساز کیا اس کی صدا کیا
ایک کافر پر طبیعت آ گئیپارسائی پر بھی آفت آ گئی
مری زندگی کی زینت ہوئی آفت و بلا سےمیں وہ زلف خم بہ خم ہوں جو سنور گئی ہوا سے
دختر رز نے اٹھا رکھی ہے آفت سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
بات دل کی زبان پر آئیآفت اب میری جان پر آئی
ہے عجب چیز یہ شرافت بھیاس میں شر بھی ہے اور آفت بھی
تم ہوش میں جب آئے تو آفت ہی بن کے آئےاب میرے پاس جب بھی تم آؤ نشے میں آؤ
جب ملا کوئی حسیں جان پر آفت آئیسو جگہ عہد جوانی میں طبیعت آئی
دکھاؤں گا تجھے زاہد اس آفت دیں کوخلل دماغ میں تیرے ہے پارسائی کا
آفت ہماری جان کو ہے بے قرار دلیہ حال ہے کہ سینے میں جیسے ہزار دل
ٹھہرنا عشق کے آفات کے صدموں میں نظیرؔکام مشکل تھا پر اللہ نے آسان کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books