aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaftab-o-maahtaab"
کن منظروں میں مجھ کو مہکنا تھا آفتابؔکس ریگزار پر ہوں میں آ کر کھلا ہوا
وہ چاندنی میں پھرتے ہیں گھر گھر یہ شور ہےنکلا ہے آفتاب شب ماہتاب میں
سبو میں عکس رخ ماہتاب دیکھتے ہیںشراب پیتے نہیں ہم شراب دیکھتے ہیں
یوں تو ہم تھے یوں ہی کچھ مثل انار و مہتابجب ہمیں آگ دکھائے تو تماشا نکلا
جلتا ہے کہ خورشید کی اک روٹی ہو تیارلے شام سے تا صبح تنور شب مہتاب
نیند آتی نہیں تو صبح تلکگرد مہتاب کا سفر دیکھو
غالبؔ چھٹی شراب پر اب بھی کبھی کبھیپیتا ہوں روز ابر و شب ماہ تاب میں
ہم دوانوں کو بس ہے پوشش سےدامن دشت و چادر مہتاب
قامت تری دلیل قیامت کی ہو گئیکام آفتاب حشر کا رخسار نے کیا
مرے لیے شب مہتاب اک قیامت ہےتم آؤ چاند ستاروں میں دل نہیں لگتا
شامل نہ ہوتے حسن کے جلوے اگر کمالؔہوتا کہاں یہ نور شب ماہتاب میں
پی جس قدر ملے شب مہتاب میں شراباس بلغمی مزاج کو گرمی ہی راس ہے
حجاب ابر رخ مہتاب سے چھلکاوہ اپنے چہرے سے پردے کو جب ہٹانے لگا
نادان کہہ رہے ہیں جسے آفتاب حشرذرہ ہے اس کے روئے درخشاں کے سامنے
مسند شاہی کی حسرت ہم فقیروں کو نہیںفرش ہے گھر میں ہمارے چادر مہتاب کا
ایسے میں وہ ہوں باغ ہو ساقی ہو اے قمرؔلگ جائیں چار چاند شب ماہتاب میں
ہجر کی شب ہاتھ میں لے کر چراغ ماہتابڈھونڈھتا پھرتا ہوں گردوں پر سحر ملتی نہیں
خاک دل سے ہی اٹھے اب کے غبار مہتابآسماں سے کوئی اعلان نہیں ہونا ہے
احباب مجھ سے قطع تعلق کریں جگرؔاب آفتاب زیست لب بام آ گیا
آفتاب گرم سے دست و گریباں ہو گئےدھوپ کی شدت سے سائے جب پریشاں ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books