aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aagosh-e-hasrat"
امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرتؔکہ اس کافر کی ہاں بھی اب نہیں معلوم ہوتی ہے
کہاں ہم کہاں وصل جاناں کی حسرتؔبہت ہے انہیں اک نظر دیکھ لینا
چھپ نہیں سکتی چھپانے سے محبت کی نظرپڑ ہی جاتی ہے رخ یار پہ حسرت کی نظر
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
غم آرزو کا حسرتؔ سبب اور کیا بتاؤںمری ہمتوں کی پستی مرے شوق کی بلندی
حقیقت کھل گئی حسرتؔ ترے ترک محبت کیتجھے تو اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں
شعر میرے بھی ہیں پر درد ولیکن حسرتؔمیرؔ کا شیوۂ گفتار کہاں سے لاؤں
گزرے بہت استاد مگر رنگ اثر میںبے مثل ہے حسرتؔ سخن میرؔ ابھی تک
دعوئ عاشقی ہے تو حسرتؔ کرو نباہیہ کیا کے ابتدا ہی میں گھبرا کے رہ گئے
حسرتؔ بہت ہے مرتبۂ عاشقی بلندتجھ کو تو مفت لوگوں نے مشہور کر دیا
حسرتؔ جو سن رہے ہیں وہ اہل وفا کا حالاس میں بھی کچھ فریب تری داستاں کے ہیں
سوگند ہے حسرت مجھے اعجاز سخن کییہ سحر ہیں جادو ہیں نہ اشعار ہیں تیرے
غم حیات بھی آغوش حسن یار میں ہےیہ وہ خزاں ہے جو ڈوبی ہوئی بہار میں ہے
خار حسرت بیان سے نکلادل کا کانٹا زبان سے نکلا
اشک حسرت ہے آج طوفاں خیزکشتیٔ چشم کی تباہی ہے
دل کو نیاز حسرت دیدار کر چکےدیکھا تو ہم میں طاقت دیدار بھی نہیں
سچ کہا ہے کہ بہ امید ہے دنیا قائمدل حسرت زدہ بھی تیرا تمنائی ہے
سرور جاں فزا دیتی ہے آغوش وطن سب کوکہ جیسے بھی ہوں بچے ماں کو پیارے ایک جیسے ہیں
کیفؔ یوں آغوش فن میں ذہن کو نیند آ گئیجیسے ماں کی گود میں بچہ سسک کر سو گیا
اے حسرت دل گو وصل ہوا پر شوق ہمارا کم نہ ہواجس سے کہ خلش کچھ اور بڑھے وہ زخم ہوا مرہم نہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books