aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aagosh-e-mashiyyat"
غم حیات بھی آغوش حسن یار میں ہےیہ وہ خزاں ہے جو ڈوبی ہوئی بہار میں ہے
بعد مرنے کے بھی ارمان یہی ہے اے دوستروح میری ترے آغوش محبت میں رہے
وہ بھلا کیسے بتائے کہ غم ہجر ہے کیاجس کو آغوش محبت کبھی حاصل نہ ہوا
کیفؔ یوں آغوش فن میں ذہن کو نیند آ گئیجیسے ماں کی گود میں بچہ سسک کر سو گیا
اب مرے واسطے ہر موج ہے آغوش سکوںبحر غم میں جو نہیں ہے کوئی ساحل نہ سہی
سرور جاں فزا دیتی ہے آغوش وطن سب کوکہ جیسے بھی ہوں بچے ماں کو پیارے ایک جیسے ہیں
اے مسیحاؤ اگر چارہ گری ہے دشوارہو سکے تم سے نیا زخم لگاتے جاؤ
لذت معصیت عشق نہ پوچھخلد میں بھی یہ بلا یاد آئی
محنت و مشقت سے زندگی میں راحت ہےہاتھ کی لکیروں میں کب لکھی ہیں تقدیریں
بہن کی التجا ماں کی محبت ساتھ چلتی ہےوفائے دوستاں بہر مشقت ساتھ چلتی ہے
سر سوداؔ پہ ترے شعر رسا سے آگاہؔسلسلہ حشر کا برپا نہ ہوا تھا سو ہوا
کبھی آغوش میں رہتا کبھی رخساروں پرکاش اے آفت جاں میں ترا آنسو ہوتا
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہےان کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں
گرم کر دے تو ٹک آغوش میں آمارے جاڑے کے ٹھرے بیٹھے ہیں
سوتے میں وہ جو مجھ سے ہم آغوش ہو گئےجتنے گلے تھے خواب فراموش ہو گئے
کئی فاقوں میں عید آئی ہےآج تو ہو تو جان ہم آغوش
جب اس بے مہر کو اے جذب دل کچھ جوش آتا ہےمہ نو کی طرح کھولے ہوئے آغوش آتا ہے
کیا اثر تھا جذبۂ خاموش میںخود وہ کھچ کر آ گئے آغوش میں
نگاہ ناز کی معصومیت ارے توبہجو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے
جھوٹ موٹ ان سے میں کچھ مصلحتاً بولوں گاسچ ہے تو بول نہ اٹھیو دل آگاہ کہ جھوٹ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books