aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aalam-e-asbaab"
یہ ہم نے بھی سنا ہے عالم اسباب ہے دنیایہاں پھر بھی بہت کچھ بے سبب ہوتا ہی رہتا ہے
عالمؔ دل اسیر کو سمجھاؤں کس طرحکمبخت اعتبار کے قابل نہیں ہے وہ
وہ ان کا وعدہ وہ ایفائے عہد کا عالمکہ یاد بھی نہیں آتا ہے بھولتا بھی نہیں
رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھےایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
کس طرح دور ہوں آلام غریب الوطنیزندگی خود بھی غریب الوطنی ہوتی ہے
ہیں یادگار عالم فانی یہ دونوں چیزاس کی جفا اور اپنی وفا لکھ رکھیں گے ہم
کبھی ہو سکا تو بتاؤں گا تجھے راز عالم خیر و شرکہ میں رہ چکا ہوں شروع سے گہے ایزد و گہے اہرمن
جب تک تمہارا حسن نمایاں نہ ہو سکاروشن چراغ عالم امکان نہ ہو سکا
ناصحا عاشقی میں رکھ معذورکیا کروں عالم جوانی ہے
جا کر فنا کے اس طرف آسودہ میں ہوامیں عالم عدم میں بھی دیکھا مزہ نہ تھا
میں روح عالم امکاں میں شرح عظمت یزداںازل ہے میری بیداری ابد خواب گراں میرا
خدا نے گڑھ تو دیا عالم وجود مگرسجاوٹوں کی بنا عورتوں کی ذات ہوئی
نازک ہے دل یار بہت چاہئے مجھ کوفریاد کروں عالم امکاں سے نکل کر
یہ تمنا ہے خدا عالم ہستی میں ترےمیں عیاں دیکھنا چاہوں تو نہاں تک دیکھوں
یاد کا زخم بھی ہم تجھ کو نہیں دے سکتےدیکھ کس عالم غربت میں ملے ہیں تجھ سے
جس کی اس عالم صورت میں ہے رنگ آمیزیاسی تصویر کا خاکہ تو یہ انسان بھی ہے
عالم ہو میں کچھ آواز سی آ جاتی ہےچپکے چپکے کوئی کہتا ہے فسانہ دل کا
میں جب پیڑ سے گر کے زمیں کی خاک ہواتب اک عالم موہوم سمجھ میں آیا
عالم کون و مکاں نام ہے ویرانے کاپاس وحشت نہیں گھر دور ہے دیوانے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books