aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aalam-e-naa-paa.edaar"
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میںکس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
دنیا سے یاسؔ جانے کو جی چاہتا نہیںاللہ رے حسن گلشن ناپائیدار کا
رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھےایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے
علاج اخترؔ ناکام کیوں نہیں ممکناگر وہ جی نہیں سکتا تو مر تو سکتا ہے
جب تک تمہارا حسن نمایاں نہ ہو سکاروشن چراغ عالم امکان نہ ہو سکا
ایسے مسافران عدم تنگ دل گئےمنہ بھی کیا نہ عالم ایجاد کی طرف
جا کر فنا کے اس طرف آسودہ میں ہوامیں عالم عدم میں بھی دیکھا مزہ نہ تھا
ادا و ناز کا اس کے کبھی جواب نہ تھاوہ جب بھی فتنہ تھا جب عالم شباب نہ تھا
دل کی دھڑکن مرے ماتھے کی شکن ہے کہ نہیںروح تقدیر سمجھ عالم تقدیر نہ دیکھ
عالم کون و مکاں نام ہے ویرانے کاپاس وحشت نہیں گھر دور ہے دیوانے کا
اب آیا دھیان اے آرام جاں اس نا مرادی میںکفن دینا تمہیں بھولے تھے ہم اسباب شادی میں
خدا نے گڑھ تو دیا عالم وجود مگرسجاوٹوں کی بنا عورتوں کی ذات ہوئی
ہم نے ہنس ہنس کے تری بزم میں اے پیکر نازکتنی آہوں کو چھپایا ہے تجھے کیا معلوم
عدم سے ہستی میں جب ہم آئے نہ کوئی ہمدرد ساتھ لائےجو اپنے تھے وہ ہوئے پرائے اب آسرا ہے تو بیکسی کا
رنج و الم کی کوئی حقیقت نہ پوچھیےکتنی ہے میرے درد کی عظمت نہ پوچھیے
آدم خاکی سے عالم کو جلا ہے ورنہآئینہ تھا تو مگر قابل دیدار نہ تھا
اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہوممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو
اس کو ناقدریٔ عالم کا صلہ کہتے ہیںمر چکے ہم تو زمانے نے بہت یاد کیا
کٹا نہ کوہ الم ہم سے کوہ کن کی طرحبدل سکا نہ زمانہ ترے چلن کی طرح
وسعت طلسم خانۂ عالم کی کیا کہوںتھک تھک گئی نگاہ تماشے نہ کم ہوئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books