aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aale"
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
ہم جس کے ہو گئے وہ ہمارا نہ ہو سکایوں بھی ہوا حساب برابر کبھی کبھی
تمہاری مصلحت اچھی کہ اپنا یہ جنوں بہترسنبھل کر گرنے والو ہم تو گر گر کر سنبھلے ہیں
ہم نے بے انتہا وفا کر کےبے وفاؤں سے انتقام لیا
آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میںدشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی
بستیاں کچھ ہوئیں ویران تو ماتم کیساکچھ خرابے بھی تو آباد ہوا کرتے ہیں
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
ان کے ستم بھی کہہ نہیں سکتے کسی سے ہمگھٹ گھٹ کے مر رہے ہیں عجب بے بسی سے ہم
بندشیں عشق میں دنیا سے نرالی دیکھیںدل تڑپ جائے مگر لب نہ ہلائے کوئی
تم رضاؔ بن کے مسلمان جو کافر ہی رہےتم سے بہتر ہے وہ کافر جو مسلماں نہ ہوا
اس بے وفا سے کر کے وفا مر مٹا رضاؔاک قصۂ طویل کا یہ اختصار ہے
لوگ مانگے کے اجالے سے ہیں ایسے مرعوبروشنی اپنے چراغوں کی بری لگتی ہے
آج پی کر بھی وہی تشنہ لبی ہے ساقیلطف میں تیرے کہیں کوئی کمی ہے ساقی
مے کشی کے بھی کچھ آداب برتنا سیکھوہاتھ میں اپنے اگر جام لیا ہے تم نے
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
ہم تو کہتے تھے زمانہ ہی نہیں جوہر شناسغور سے دیکھا تو اپنے میں کمی پائی گئی
کچھ تو ہے ویسے ہی رنگیں لب و رخسار کی باتاور کچھ خون جگر ہم بھی ملا دیتے ہیں
جو ترے در سے اٹھا پھر وہ کہیں کا نہ رہااس کی قسمت میں رہی در بدری کہتے ہیں
وہ تبسم ہے کہ غالبؔ کی طرح دار غزلدیر تک اس کی بلاغت کو پڑھا کرتے ہیں
یہ کیا غضب ہے جو کل تک ستم رسیدہ تھےستم گروں میں اب ان کا بھی نام آیا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books