aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaqil"
کتاب کھول کے دیکھوں تو آنکھ روتی ہےورق ورق ترا چہرا دکھائی دیتا ہے
برائے نام سہی کوئی مہربان تو ہےہمارے سر پہ بھی ہونے کو آسمان تو ہے
مسکرانے کی کیا ضرورت ہےآپ یوں بھی اداس لگتے ہیں
بڑی ہی کربناک تھی وہ پہلی رات ہجر کیدوبارہ دل میں ایسا درد آج تک نہیں ہوا
ہر عشق کے منظر میں تھا اک ہجر کا منظراک وصل کا منظر کسی منظر میں نہیں تھا
کچھ دیر اس نے دیکھ لیا چاند کی طرفکچھ دیر آج چاند کو اترانا چاہئے
یہ اور بات کہ وہ اب یہاں نہیں رہتامگر یہ اس کا بسایا ہوا مکان تو ہے
لگتا ہے کہیں پیار میں تھوڑی سی کمی تھیاور پیار میں تھوڑی سی کمی کم نہیں ہوتی
مسافر ترا ذکر کرتے رہےمہکتا رہا راستہ دیر تک
زندگی مجھ کو مری نظروں میں شرمندہ نہ کرمر چکا ہے جو بہت پہلے اسے زندہ نہ کر
پوچھو ذرا یہ کون سی دنیا سے آئے ہیںکچھ لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں کوئی غم نہیں
بس اتنی سی بات تھی اس کی زلف ذرا لہرائی تھیخوف زدہ ہر شام کا منظر سہمی سی ہر رات ملی
تھا زہر کو ہونٹوں سے لگانا ہی مناسبورنہ یہ مری تشنہ لبی کم نہیں ہوتی
زندگی جس کے تصور میں بسر کی ہم نےہائے وہ شخص حقیقت میں کہانی نکلا
مری وحشت مرے صحرا میں ان کو ڈھونڈھتی ہےجو تھے دو چار چہرے جانے پہچانے سے پہلے
گمان ہی اثاثہ تھا یقین کایقین ہی گمان میں نہیں رہا
خبر ہے کوئی چارہ گر آئے گاسلیقے سے بیٹھے ہیں بیمار سب
جو اپنے آپ سے بڑھ کر ہمارا اپنا تھااسے قریب سے دیکھا تو دور کا نکلا
ہم کیسے زندہ ہیں اب تکہم کو بھی حیرت ہوتی ہے
دل کئی سال سے مرگھٹ کی طرح سونا ہےہم کئی سال سے روشن ہیں چتاؤں کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books