aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aastiin"
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں کوئی رونے کاہمیں یہ شوق ہے کیا آستیں بھگونے کا
قاتل نے کس صفائی سے دھوئی ہے آستیںاس کو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے
آستیں اس نے جو کہنی تک چڑھائی وقت صبحآ رہی سارے بدن کی بے حجابی ہاتھ میں
قریب ہے یار روز محشر چھپے گا کشتوں کا قتل کیوں کرجو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
میرے آنسو کے پوچھنے کو میاںتیری ہو آستیں خدا نہ کرے
جو دوستوں کی محبت سے جی نہیں بھرتاتو آستین میں دو چار سانپ پال کے رکھ
کوئی آنکھوں کے شعلے پونچھنے والا نہیں ہوگاظفرؔ صاحب یہ گیلی آستیں ہی کام آئے گی
پرانا زہر نئے نام سے ملا ہے مجھےوہ آستین نہیں کینچلی بدل رہا تھا
آنکھوں پر اپنی رکھ کر ساحل کی آستیں کوہم دل کے ڈوبنے پر آنسو بہا رہے ہیں
کیوں کر نہ آستیں میں چھپا کر پڑھیں نمازحق تو ہے یہ عزیز ہیں بت ہی خدا کے بعد
نہ دل میں لہو ہے نہ آنکھوں میں آنسوغموں کی نچوڑی ہوئی آستیں ہوں
مرے گھر مثل تبرک کے یہ ساماں نکلاآستیں قیس کی فرہاد کا داماں نکلا
بہار چاک گریباں میں ٹھہر جاتی ہےجنوں کی موج کوئی آستیں میں ہوتی ہے
تم اپنی آستیں گر دھو بھی لو گےپکار اٹھے گا خنجر دیکھ لینا
کر پہلے دل پہ قابو جامے کی پھر خبر لےدامن بچانے والے جاتی ہے آستیں بھی
چھپائے ہوں میں غم عشق اپنی رگ رگ میںنہ چاک ہے مرا دامن نہ آستیں نم ہے
کتنے ہی سانپ یہاں آ کے پڑے رہتے ہیںاس لیے آستیں دل سے بھی بڑی رکھی ہے
آستین صبر سے باہر نہ نکلے گا اگرہوگی دست غیب کی صورت ہمارے ہاتھ میں
ہم نے اس ڈر سے ہاتھ کاٹ لیےسانپ ہوتے گر آستیں ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books