aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aavaaraa"
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیںدنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
غم حیات نے آوارہ کر دیا ورنہتھی آرزو کہ ترے در پہ صبح و شام کریں
ہو جائے جہاں شام وہیں ان کا بسیراآوارہ پرندوں کے ٹھکانے نہیں ہوتے
اس نے آوارہ مزاجی کو نیا موڑ دیاپا بہ زنجیر کیا اور مجھے چھوڑ دیا
یادوں کی شال اوڑھ کے آوارہ گردیاںکاٹی ہیں ہم نے یوں بھی دسمبر کی سردیاں
غم ہے آوارہ اکیلے میں بھٹک جاتا ہےجس جگہ رہئے وہاں ملتے ملاتے رہئے
سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستےایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ
زلیخا بے خرد آوارہ لیلیٰ بد مزا شیریںسبھی مجبور ہیں دل سے محبت آ ہی جاتی ہے
آوارہ و مجنوں ہی پہ موقوف نہیں کچھملنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ
اور بھٹکیں گے تو کچھ اور نیا دیکھیں گےہم تو آوارہ پرندے ہیں ہمارا کیا ہے
تو وہ بہار جو اپنے چمن میں آوارہمیں وہ چمن جو بہاراں کے انتظار میں ہے
اپنے گھروں سے دور بنوں میں پھرتے ہوئے آوارہ لوگوکبھی کبھی جب وقت ملے تو اپنے گھر بھی جاتے رہنا
تو مجھے تنگ نہ کر اے دل آوارہ مزاجتجھ کو اس شہر میں لانا ہی نہیں چاہیے تھا
سچ تو یہ کہ ابھی دل کو سکوں ہے لیکناپنے آوارہ خیالات سے جی ڈرتا ہے
لیتا نہیں مرے دل آوارہ کی خبراب تک وہ جانتا ہے کہ میرے ہی پاس ہے
اک چاند ہے آوارہ و بیتاب و فلک تاباک چاند ہے آسودگیٔ ہجر کا مارا
محفل سے اٹھ جانے والو تم لوگوں پر کیا الزامتم آباد گھروں کے باسی میں آوارا اور بدنام
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہکسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
اس نے اخلاص کے مارے ہوئے دیوانے کوایک آوارہ و بد نام سا شاعر جانا
تھک کے یوں پچھلے پہر سو گیا میرا احساسرات بھر شہر میں آوارہ پھرا ہو جیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books