aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aavarde"
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوںکہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
میں لوٹنے کے ارادے سے جا رہا ہوں مگرسفر سفر ہے مرا انتظار مت کرنا
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
آسمانوں سے فرشتے جو اتارے جائیںوہ بھی اس دور میں سچ بولیں تو مارے جائیں
کیا ارادے ہیں وحشت دل کےکس سے ملنا ہے خاک میں مل کے
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
میری آنکھوں میں اترنے والےڈوب جانا تری عادت تو نہیں
رگوں میں زہر خاموشی اترنے سے ذرا پہلےبہت تڑپی کوئی آواز مرنے سے ذرا پہلے
دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائےکسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
میری نقلیں اتارنے لگا ہےآئینے کا بتاؤ کیا کیا جائے
اس ایک چھوٹے سے قصبے پہ ریل ٹھہری نہیںوہاں بھی چند مسافر اترنے والے تھے
چھت کی کڑیوں سے اترتے ہیں مرے خواب مگرمیری دیواروں سے ٹکرا کے بکھر جاتے ہیں
جن کے مضبوط ارادے بنے پہچان ان کیمنزلیں آپ ہی ہو جاتی ہیں آسان ان کی
حرف کے آوازۂ آخر کو کر دیتا ہوں نظمشعر کیا کہتا ہوں خاموشی کو پھیلتا ہوں میں
کبھی نہ سوچا تھا میں نے اڑان بھرتے ہوئےکہ رنج ہوگا زمیں پر مجھے اترتے ہوئے
ہم کون شناور تھے کہ یوں پار اترتےسوکھے ہوئے ہونٹوں کی دعا لے گئی ہم کو
یہ لاش بے کفن اسدؔ خستہ جاں کی ہےحق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
شب فرقت نظر آتے نہیں آثار سحراتنی ظلمت ہے رخ شمع پہ بھی نور نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books