aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abr-e-ashk"
پھر اہل عشق کی تخلیق ہوتی ہے پہلےجنوں کی آگ میں برسوں خمیر رہتا ہے
آنکھوں میں اشک داغ جگر میں لبوں پہ آہسب کچھ ہے پاس بے سر و ساماں نہیں ہیں ہم
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
غم عشق میں کاری دوا نہ دعا یہ ہے روگ کٹھن یہ ہے درد براہم کرتے جو اپنے سے ہو سکتا کبھی ہم سے بھی کچھ نہ کہا تم نے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
سنا کس نے حال میرا کہ جوں ابر وہ نہ رویارکھے ہے مگر یہ قصہ اثر دعائے باراں
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
اشک کے ابر رواں میں ڈھونڈھتی ہوں میں تجھےآس کی ان تتلیوں کو بھی ٹھکانا چاہئے
دل سے بس ہاتھ اٹھا تو اب اے عشقدہ ویران پر خراج نہیں
پہلی سی لذتیں نہیں اب درد عشق میںکیوں دل کو میں نے ظلم کا خوگر بنا دیا
جو میری چشم کے پردے شریک ہو جاتےکمال دامن ابر بہار بڑھ جاتا
فریب ابر کرم بھی بڑا سہارا ہےبلا سے نخل تمنا خزاں رسیدہ نہیں
چمن میں شب کو گھرا ابر نو بہار رہاحضور آپ کا کیا کیا نہ انتظار رہا
کچھ ملتے ہیں اب پختگی عشق کے آثارنالوں میں رسائی ہے نہ آہوں میں اثر ہے
دعائیں مانگی ہیں ساقی نے کھول کر زلفیںبسان دست کرم ابر دجلہ بار برس
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books