aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "achchhi"
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔقدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگامدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا
تیرے دامن میں ستارے ہیں تو ہوں گے اے فلکمجھ کو اپنی ماں کی میلی اوڑھنی اچھی لگی
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
منور ماں کے آگے یوں کبھی کھل کر نہیں روناجہاں بنیاد ہو اتنی نمی اچھی نہیں ہوتی
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیابس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی
حال دل کیوں کر کریں اپنا بیاں اچھی طرحروبرو ان کے نہیں چلتی زباں اچھی طرح
ضد ہر اک بات پر نہیں اچھیدوست کی دوست مان لیتے ہیں
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہےجس نے ڈالی بری نظر ڈالی
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
اچھی قسمت اچھا موسم اچھے لوگپھر بھی دل گھبرا جاتا ہے بعض اوقات
سرحدیں اچھی کہ سرحد پہ نہ رکنا اچھاسوچئے آدمی اچھا کہ پرندہ اچھا
آپ کو آتا رہا میرے ستانے کا خیالصلح سے اچھی رہی مجھ کو لڑائی آپ کی
مجھے مایوس بھی کرتی نہیں ہےیہی عادت تری اچھی نہیں ہے
دل لگاؤ تو لگاؤ دل سے دلدل لگی ہی دل لگی اچھی نہیں
بے مقصد محفل سے بہتر تنہائیبے مطلب باتوں سے اچھی خاموشی
بے تعلق زندگی اچھی نہیںزندگی کیا موت بھی اچھی نہیں
ہر گلی اچھی لگی ہر ایک گھر اچھا لگاوہ جو آیا شہر میں تو شہر بھر اچھا لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books