aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adiim"
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیمؔہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
اک کھلونا ٹوٹ جائے گا نیا مل جائے گامیں نہیں تو کوئی تجھ کو دوسرا مل جائے گا
بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپاڑا دیئے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئے
فقط تم ہی نہیں ناراض مجھ سے جان جاناںمرے اندر کا انساں تک خفا ہے انتہا ہے
ہوا ہے جو سدا اس کو نصیبوں کا لکھا سمجھاعدیمؔ اپنے کیے پر مجھ کو پچھتانا نہیں آتا
یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیمؔبھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارا نہ تھا
ماہ اچھا ہے بہت ہی نہ یہ سال اچھا ہےپھر بھی ہر ایک سے کہتا ہوں کہ حال اچھا ہے
ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتےتم بھی اک آدھ گھڑی کاش ہمارے ہوتے
کٹی ہوئی ہے زمیں کوہ سے سمندر تکملا ہے گھاؤ یہ دریا کو راستہ دے کر
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
میں دریا ہوں مگر بہتا ہوں میں کہسار کی جانبمجھے دنیا کی پستی میں اتر جانا نہیں آتا
پرندہ جانب دانہ ہمیشہ اڑ کے آتا ہےپرندے کی طرف اڑ کر کبھی دانہ نہیں آتا
مجھے وہ چھوڑ کر جب سے گیا ہے انتہا ہےرگ و پے میں فضائے کربلا ہے انتہا ہے
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیںذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے
بکتا تو نہیں ہوں نہ مرے دام بہت ہیںرستے میں پڑا ہوں کہ اٹھا کوئی آ کر
جو مہ و سال گزارے ہیں بچھڑ کر ہم نےوہ مہ و سال اگر ساتھ گزارے ہوتے
شور سا ایک ہر اک سمت بپا لگتا ہےوہ خموشی ہے کہ لمحہ بھی صدا لگتا ہے
وہ جو ترک ربط کا عہد تھا کہیں ٹوٹنے تو نہیں لگاترے دل کے درد کو دیکھ کر مرے دل میں درد ہے کس لئے
مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہےمگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books